Live Updates

قطری شہزادے کی طرح عمران خان کا بھی ایک شہزادہ ہے ، پیر کو ثبوت لاؤں گا۔ دانیال عزیز کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 12:23

قطری شہزادے کی طرح عمران خان کا بھی ایک شہزادہ ہے ، پیر کو ثبوت لاؤں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ قطری شہزادے کی طرح عمران خان کا بھی ایک شہزادہ ہے جو ان کا ریسکیو 1122 ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیر کو اس کے دستاویزات لیکر آؤں گا۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا سے کہا کہ اگر آپ کو کوئی شہزادہ نہیں ہے تو آپ بتا دیں کیا عمانی شہزادہ بھی نہیں ہے؟ انہوں نے فیصل واڈا سے کہا کہ آپ اس بات سے انکار کر دیں۔

دانیال عزیز نے سوال کیا کہ عمران خان کا جو 18 ملین کا نقصان ہوا تھا وہ خسارہ کس نے بھرا تھا؟ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس عمران خان کے عمانی شہزادے سے تعلقات کے تمام ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میں عمانی شہزادے کے ساتھ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے تعلقات کی دستاویزات پیش کروں گا اور پھر اس کا قطر سے تعلق بھی بتاؤں گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :