کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے،گالی گلوچ کے خلاف ہیں، کبھی ذاتی حملے نہیں کریں گے،جب انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی جدوجہد کرے گی،تمام غلط باتوں کیلئے قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 12:15

کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے،گالی گلوچ کے خلاف ہیں، کبھی ذاتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے،گالی گلوچ کے خلاف ہیں کبھی ذاتی حملے نہیں کریں گے،جب بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی جدوجہد کرے گی،تمام غلط باتوں کیلئے قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہی غلط زبان کا استعمال شروع کیا،تحریک انصاف گالی گلوچ کے خلاف ہے،ہم کرپٹ کو کرپٹ کہیں گے،کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکیوں سے عوام میں غصہ بڑھ جائے گا،عدالت نے کہا تھا احاطہ عدالت کو سیاست کیلئے استعمال نہ کیاجائے۔نعیم الحق نے کہاکہ گالی گلوچ کے خلاف ہیں،کبھی ذاتی حملے نہیں کریں گے،حکومتی نمائندوں نے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے خلاف دھمکی دی ہے،حکومتی نمائندوں کے بیانات کی سخت مذمت کرتاہوں،جب بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی جدوجہد کرے گی،میں امید کرتا ہوں کہ یہ دھمکیوں اور زبان کو کنٹرول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپنے خدشات اور سفارشات سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے،ہم تمام غلط باتوں کیلئے قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :