فرانسیسی عدالت کا معذور مسافر کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے طیارے میں سوار کرنے سے انکار پر ایزی جیٹ ائیر لائن پر60 ہزار یورو کا جرمانہ

جمعہ 20 جنوری 2017 12:10

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) فرانسیسی عدالت نے معذور مسافر کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے طیارے میں سوار کرنے سے انکار پر ایزی جیٹ ائیر لائن پر60 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فرانس کی ایک فوجی داری عدالت نے 55 سالہ معذور شخص کو 2010ء میں تنہاء ہونے کی وجہ طیارے میںسوار کرنے سے انکار پر ایزی جیٹ پر 60 ہزار یورو کا جرمانہ کیا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ یہ فرانسیسی قوانین کے منافی ہے۔ایزی جیٹ کی وکیل نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے سے حیران نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ائیر لائن کا کبھی امتیازی سلوک کا ارادہ نہیں رہا۔وکیل نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے خلاف اپیل نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ 2015ء میں بھی اسی وجوہات کی وجہ طیارے تک رسائی نہ دینے کی وجہ 70 ہزار یورو کا جرمانہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :