Live Updates

پاکستان تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی،اب جھوٹے بیانات دیئے جارہے ہیں ،ْمحسن رانجھا

جمعہ 20 جنوری 2017 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اب جھوٹے بیانات دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی سے ثبوت فراہم کرنے کیلئے کہا تاہم پی ٹی آئی نے کہا کہ اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف 600 صفحات کی ایک کتاب پیش کی جس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات