ٹی ڈی اے پی نے عراق میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 3 فروری 2017ء تک درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 20 جنوری 2017 12:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے عراق میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 3 فروری 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش اپریل 2017ء میں منعقد ہو گی جس میں کپڑے، کھیلوں کے سامان، طبی آلات، چمڑے، چاول، ملبوسات، پھل، سبزیاں، پولٹری، فشریزم، آٹو پارٹس اور تعمیری آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عالمی تھارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :