آرٹیکل 62,63 پر عمل نہ ہوا تو قیامت تک ایماندار قوم نہیں بن سکیں گے ،ْسراج الحق

جمعہ 20 جنوری 2017 12:07

آرٹیکل 62,63 پر عمل نہ ہوا تو قیامت تک ایماندار قوم نہیں بن سکیں گے ،ْسراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63 پر عمل نہ ہوا تو قیامت تک ایماندار قوم نہیں بن سکیں گے ،ْحکومت پانامہ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکی ہے ،ْپانامہ میں ذاتیات کا مسئلہ نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی نے پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی قوم کیلئے صاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے ،ْجب کسی بڑے کو سزا ہوئی تو قانونی پر عملداری ہوجائیگی ،ْبڑے لوگ غلطی کریں تو کہتے ہیں کہ استثنیٰ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اصول ہے کہ جس کو سرکاری حیثیت حاصل ہو وہ اختیارات کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرسکتا ۔سراج الحق نے کہاکہ ہمارا کیس فرد کیخلاف نہیں کرپشن کیخلاف ہے ،ْاس ملک کو کلین اور خوشحال بنانے چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دیاندار قوم کیلئے لیڈر کا دیانتدار ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی قوم بننے کیلئے صاف اور ستھری قیادت کی ضرورت ہے۔حکومت کے پاس سچ بولنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں غریب آدمی کو سزا ملتی ہے،امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران ٹولے کے ساتھ دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں اور قوم کے ساتھ غربت کیلے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے۔اپنے وکیل پر ہمیں بھرپور اعتماد ہے۔