نوکیا کی اسمارٹ فون کی دنیا میں واپسی، چین میں نوکیا 6 ایک منٹ کے اندر ہی فروخت ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 11:40

نوکیا کی اسمارٹ فون کی دنیا میں واپسی، چین میں نوکیا 6 ایک منٹ کے اندر ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : کسی بھی فون کی اہمیت اور اس کے اچھے اورکارآمد ہونے کا اندازہ اس کی فروخت میں لگنے والے وقت سے لگایا جا سکتا ہے ۔ اگر ایسا ہی ہے تو نوکیا 6 کی اسمارٹ فون کی دنیا میں واپسی نہایت کامیاب رہی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا اندازہ تب ہوا جب چین میں نوکیا 6 ایک منٹ کے اندر ہی اندر فروخت ہو گیا۔ نوکیا 6 فی الوقت چین میں ہی دستیاب ہے لیکن اگر اس کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی بڑھ گئی تو عین ممکن ہے کہ اس فون کو ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے ملک سے باہر بھی فروخت کے لیے بھیجا جائے گا۔ اس موبائل فون کی قیمت قریبا 250 ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :