مکہ: میقات مسجد جرانہ کے اطراف میں سیورج کا گندہ پانی ، شہری بدبو پھیلنے سے پریشان

جمعہ 20 جنوری 2017 11:36

مکہ: میقات مسجد جرانہ کے اطراف میں سیورج کا گندہ پانی ، شہری بدبو پھیلنے ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017 ): مکہ سے 25کلومیٹر کے فاصلے پر واقع میقات مسجد جرانہ جو کہ مکہ اور طائف کے سنگم پر واقع ہے کے اردگرد سیورج کا گندہ پانی کھڑا ہو گیاہے ۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ وہی مسجد ہے جہاں سے حضورِاکرم ﷺ نے طائف سے واپسی پر عمرے کے لیئے احرام باندھا تھا ۔اس جگہ مسجد کے ایک طرف عمرے کے لیے میقات کے مقام کی نشاندہی کرنے کے لیے سائن بورڈز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی ( این ڈبلیو سی ) اس سارے معاملے کی ذمہ دار ہے ۔ کیونکہ اس کے اعلی حکام کو متعدد بار اطلاع دی گئی ہے تاہم کسی بھی طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں کا کہناہے کہ یہاں پر روزانہ سینکڑوں افراد عمرے شروع کرنے کے لیے آتے ہیں ۔جس کی وجہ سے انہیں بھی کافی مشکل پیش آتی ہے ۔این ڈبلیو سی انتظامیہ کا کہناہے کہ وہ اس سیوریج کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اس مقصد کے لیے انہوں نے نئی پائپ لائن بھی بچھا دی ہے ۔ اس بات کا ہمیں بھی ادراک ہے کہ دوسرے مسلم ممالک سے ہمارے بھائی آتے ہی©ں جنہیں کسی بھی صورت کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے ۔ اس مسلے پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔