اوباماکاجاتے جاتے چارقیدیوں کو امارات اورسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم

گوانتاناموجیل سے تین قیدی عرب امارات اورایک سعودی عرب منتقل کیاجائیگا،امریکی محکمہ دفاع

جمعہ 20 جنوری 2017 12:03

اوباماکاجاتے جاتے چارقیدیوں کو امارات اورسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سبکدوش ہونیوالے امریکی صدربراک اوباما نے جاتے جاتے بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے جیل سے مزید چارقیدیوں کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب منتقل کرنے کاحکم جاری کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باراک اوباما نے بحیثیت صدرآخری فیصلہ کرتے ہوئے گوانتاناموبے جیل سے مزیدچارقیدی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سبکدوش صدرنے جمعہ کو وائٹ ہاوس خالی کردیا تاہم اپنی صدارت میں بارک اوباما گوانتانو جیل بندکرنیکاوعدہ پورانہ کرسکے۔محکمہ دفاع کے مطابق تین قیدیوں راول منگازو،حاجی ولی محمد،محمد اسماعیل قاسم کومتحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائیگا۔چوتھا قیدی جبرال القطاہنی کو سعودی عرب کے حوالے کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :