قندھار حملے میں افغان انٹیلی جنس ملوث ہے،طالبان کا الزام

اماراتی حکومت سے اچھے تعلقات،کسی مسلم ملک کے سفارتخانے پر حملہ نہیں کیا،قطرمیں افغان طالبان رہنماء کی گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 12:03

قندھار حملے میں افغان انٹیلی جنس ملوث ہے،طالبان کا الزام

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) افغان طالبان نے متحدہ عرب امارات کو یہ یقین دہانی کرانے کا فیصلہ کیاہے کہ وہ قندھار حملے میں ملوث نہیں تھے۔ اس حملے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان طالبان کے ایک اعلی ٰ رہنما نے دیا ،انہوں نے کہاکہ حملے میںخفیہ انٹیلیجنس حلقے ملوث ہیں اور یہ حملہ ان کی جانب سے کیا گیا تھا تاکہ عرب حکومت اور عسکریت پسندوں کے تعلقات متاثر کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

قطر میں مقیم ایک سینئیر طالبان رکن نے خبر رساں ادارے بتایاکہ متحدہ عرب امارات سمیت اسلامی دنیا سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم کبھی انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے۔اسی طالبان رکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان نے ماضی میں کئی سفارت خانوں اور سفارت کاروں کو نشانہ بنایا ہے اور ایسے کئی مواقع تھے جہاں وہ مسلم ممالک کے سفیروں پر حملہ کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :