آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں تیز رفتار کار نے تین افراد کچل دیئے،20زخمی

حادثہ کی وجوہات اور گاڑی ڈرائیور بارے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،پولیس کی ناکہ بندی

جمعہ 20 جنوری 2017 12:03

ملبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے مرکز میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑنے سے تین افراد ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے وسط میں پولیس کی گاڑیاں اور مسلح پولیس اہلکارواقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ،حادثہ کی وجوہات اور گاڑی ڈرائیور کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :