سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت پیر کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تک ملتوی

تحریک انصاف گالی گلوچ کے خلاف ہے ، بہت جلد سچ اور قوم کے حق میں فیصلہ آئے گا۔ نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 11:30

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت پیر کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت آئندہ ہفتے پیر کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دلائل دئے ۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کو پیر کی صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخلاف ہمیشہ آوازاٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گالی گلوچ کےخلاف ہے ہم نے کبھی ذاتی حملے نہیں کیے اور نہ ہی کریں گے ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی نمائندوں نےسپریم کورٹ کےممکنہ فیصلے کےخلاف دھمکی دی۔

(جاری ہے)

حکومتی نمائندوں کےبیانات کی سخت مذمت کرتاہوں۔

نعیم الحق نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ دھمکیوں اور اپنی زبان کو کنٹرول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی توپی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح اپنی جدوجہد کرےگی۔ نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنےخدشات اورسفارشات سےعوام کوآگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج بابراعوان کی رہنمائی میں شہبازشریف کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کروائیں گے۔ ہم تمام غلط باتوں کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتےرہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ظلم اور نفرت کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ عنوان :