کویت سٹی : پانچ غیر ملکی الکوحل فروخت کرنے پر گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 11:27

کویت سٹی : پانچ غیر ملکی الکوحل فروخت کرنے پر گرفتار

کویت سٹی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017): کویتی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کر فراوانیہ کے علاقے میں الکوحل فروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان اپارٹمنٹ میں الکوحل تیار کر کے علاقے میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کوفروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے 180ڈرم اور الکوحل میں استعما ل ہونے والا میٹریل ضبط کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے الکوحل کشید کرنے والے آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کے بارے میں خفیہ اطلاعات موجود تھیں جس کے بعد ان پر چھاپہ مارا گیا اور تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔واضع رہے کہ کویتی پولیس نے منشیات بیچنے والوں کے خلاف مہم کا آغا زکیا ہو ا ہے ۔جس میں متعدد افراد گرفتار ہو چکے ہیں ۔