مغل بادشاہوں کے بچوں نے اتنے مہنگے تحفے نہیں دئیے جتنے نوازشریف کے بچوں نے والد کو دئیے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 11:43

مغل بادشاہوں کے بچوں نے  اتنے مہنگے تحفے نہیں دئیے جتنے نوازشریف کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی اتنے مہنگے تحفے اپنے والدین کو نہیں دیئے جنتے نوازشریف کے بچوں نے انہیں دئیے،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء کو انصاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اب عدالتوں کے باہر عدالتوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء چند روز پہلے کہتے تھے کہ اب سب اچھا ہو گا۔اگر بڑے لوگ بچ گئے تو انصاف اور جمہوریت کو خطرات ہونگے۔ ’ ن لیگ کے وکیل نے منی لانڈرنگ عدالت میں نہیں بتائی ۔ اللہ سے امید ہے کہ کرپشن کا تابوت یہی سے نکلے گا۔