کراچی،زیادتی کا شکار 6 سالہ طوبیٰ گلے کے آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل

جمعہ 20 جنوری 2017 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) کراچی میں زیادتی کا شکار 6 سالہ طوبیٰ کوگلے کے آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں مٹھی سے تعلق رکھنے والی بچی سے زیادتی کی گئی اور قتل کرنے کی کوشش بھی کی بچی کا گلا اور کلائی کاٹ دی گئی لیکن بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان بچی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں کورنگی کراسنگ کے قریب ندی میں پھینک کر فرار ہوگئے جسے سول ہسپتال ٹراما سینٹر پہنچایا گیا۔

ایم ایل او ڈاکٹر تسنیم نے ابتدائی معائنے کے بعد بچی کے ساتھ بدسلوکی کی تصدیق کردی۔ بچی نے ڈاکٹرز کو اپنا نام طوبی بشیر اور تعلق مٹھی سے بتایا ۔ ملزمان کا بھی کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ سول ہسپتال کراچی میں طوبی کی گردن کا آپریشن ہوگیا اور اس کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :