ترک فوجی آپریشن کی149 ویں روز 18 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 20 جنوری 2017 11:12

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جاری فرات ڈھال نامی فوجی آپریشن کے 149 ویں روز 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ترک مسلح افواج نے شام میں 24 اگست سے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے نتیجے میں داعش کے کئی ایک ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اور فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ، آپریشن کے 149 ویں دن دہشت گردوں کے زیر قبضہ کئی ایک علاقوں کو واگزار کروالیا ہے۔

قبضے میں لیے گئے فوجی سازو سامان کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ اب تک داعش کے 60 ٹھکانوں پر 171 حملے کیے گئے ہیں۔ شام کی سرحد کے قریب ترک فضائیہ کے جاسوس طیارے مسلسل گشت کر رہے ہیں جبکہ ترک ہلال احمر اور محکمہ قدرتی آفات و ہنگامی حالات شامی مخالفین کو متواتر امداد کی فراہمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔مسلح افواج کے کوارٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقے میں شہریوں کے تحفظ کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے اور ہمارے اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں سے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہے جس کے لیے ترکی، اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری کا پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :