دوسری شادی پردھوم دھڑکا کرنے والے جیل جائیں گے ، چین میں نیا قانون

جمعہ 20 جنوری 2017 11:12

دوسری شادی پردھوم دھڑکا کرنے والے جیل جائیں گے ، چین میں نیا قانون

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چینی میڈیا کے مطابق ، کائیلی نامی شہر میں صرف آخری رسومات اور پہلی شادی پر ہی جشن منانے کی اجازت ہوگی اور جوڑے کو اپنی پہلی شادی کے بارے میں ضروری ثبوت بھی پیش کرنا ہوںگے۔ گوٴْی ژو کی صوبائی انتظامیہ کے اس فیصلہ کا مقصدعوام کو فضول خرچی سے روکنا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں میت کی آخری رسومات کی ادائیگی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں بھی انتقال کے دس روز کے اندر متعلقہ محکمے سے رجوع کرنا ضروری ہوگا۔

اس نئے قانون پر چینی عوام نے کافی اعتراضات بھی کیے ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں شہری اور دیہی آبادی کے درمیان امیری غریبی کا فرق کافی نمایاں ہے اور لوگ بلا وجہ کی نمود و نمائش کا سہارا لیتے ہیں جسے ختم کرنے کے لئے ہمیں ایسے قانون کی مدد لینا پڑی ۔

متعلقہ عنوان :