دبئی : پاکستانی ائر پورٹ ڈرائیور کو ڈی پورٹ ہونے والی خاتون کا بیگ چرانے پر تین ماہ قید کی سزا

جمعہ 20 جنوری 2017 10:17

دبئی : پاکستانی ائر پورٹ ڈرائیور کو ڈی پورٹ ہونے والی خاتون  کا بیگ چرانے ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017): دبئی ائر پورٹ پر ڈی پورٹ ہونے والی غیر ملکی خاتون کا بیگ چرانے والے پاکستانی ڈرائیور کو جرم ثابت ہونے پر تین ماہ قید اور ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ڈی پورٹ ہونے والے والی یوگینڈا کی شہری خاتون کے بیگ کو کھولا اور اس میں سے 10,500درہم چرا لیے ۔خاتون نے اس واقعہ کی رپورٹ پولیس کو کرد ی جس کے بعد پاکستانی ڈرائیور سے تحقیقات کے دوران ملزم نے رقم چرانے کااعتراف کر لیا۔عدال ت نے ملزم کی طرف سے اقرار جرم کے بعد ملزم کو تین ماہ کی قید اور ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا ۔