غزہ میں بجلی اور گیس کا بحران،ترکی اور قطرمدد کے لیے تیار

جمعہ 20 جنوری 2017 11:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ترکی اور قطر نے غزہ کی عوام کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی عوام کی مدد کے لئے ترک حکومت نے بھی الیکٹرک سینٹرل کے لئے 15 ملین لیٹر ایندھن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غزہ میں بجلی اور گیس کی قلت کے باعث فلسطینی عوام روٹی اور دیگر کھانوں کو پکانے کی ضرورت تندوروں سے پوری کر رہے ہیں۔ فلسطین کی آبادی کا نصف حصہ بے روزگار ہے کہ جہاں پر گیس اور بجلی کی بنیادی ضروریات سے محرومی نے بحران پیدا کریدیا ہے۔ قطر نے غزہ کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے 12 ملین ڈالر اور ایک بحری الیکٹرک سینٹرل روانہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :