اسلام آباد کی پی ڈبلیو ڈی کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 11:10

اسلام آباد کی پی ڈبلیو ڈی کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) اسلام آباد کی پی ڈبلیو ڈی کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادکی پی ڈبلیو ڈی کالونی میں رات گئے گھر میں گیس لیکج کے بعد سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی اور ملازمہ جبکہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ، اور ایک بیٹے سیمت 4 شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوںکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :