شارجہ: غیر ملکی ورکروں کو حقوق کی آگاہی کے لیے مہم کا آغاز ، شہریوں کی شرکت

جمعہ 20 جنوری 2017 09:16

شارجہ: غیر ملکی ورکروں کو حقوق کی آگاہی کے لیے مہم کا آغاز ، شہریوں کی ..

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین،20جنوری 2017): شارجہ لیبر سٹینڈرڈ ز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ورکروں کو اپنے حقوق سے آگاہی دلانے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیاہے ۔ اس مہم میں غیر ملکی شہریوں کو اپنے حقوق کے بارے میںآگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔مہم ” ہمیں آپ کا خیال ہے “ کے نام سے شروع کی گئی ہے ۔ تا کہ غیر ملکی ورکروں کا احساس دلایا جا سکے کہ وہ بھی ہماری طرح ہی انسان ہیں ۔

ہمیں ان کی مشکلات کا مکمل طور پر احساس ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ورکروںمیں تحائف بھی تقسیم کیئے جارہے ہیں۔ لیبر سٹینڈرڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین سلیم یوسف القسیرکا کہنا تھا کہ” ہمیں امید ہے کہ اس مہم سے ورکروں کو زیادہ تحفظ کا احساس ہو گا“۔ورکروں کو کام کے لیے بہترین اور محفوظ ما حول فراہم کرنے کی خواہاں ہے ۔ محفوظ ماحول ہی ورکروں کو تحفظ کا احساس دلا سکتا ہے ۔ ہم غیر ملکی ورکروں کی مدد کرت رہیں گے ۔ واضع رہے کہ ا سطرح کی مہم کا آغاز گرمیوں کے موسم میں بھی کیا گیاتھا .