مکہ : منی بس کے حادثے میں چھ عمرہ زائرین جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 08:48

مکہ : منی بس کے حادثے میں چھ عمرہ زائرین جاں بحق

مکہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017): مکہ سے عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ کے راسطے پر عمرہ زائرین کی منی بس کو حادثہ پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق تمام عمرہ زائرین کا تعلق برطانیہ سے بتایا جا رہاہے ۔ان افراد میں سے چار کا تعلق مانچسٹر، دو گلاسکو سے ہے ۔تمام عمرہ زائرین مکہ سے مدینہ منورہ آرہے تھے ۔جاں بحق ہونے والوں میں دو ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ منی بس میں 12افراد سوار تھے۔مدینہ منورہ سے نوے کلومیٹر پہلے بس کا ٹائر پھٹ گیا۔جس کے باعث بس پر کنٹرول نہ رہ سکا اور بس خوفنا ک حادثے کا شکا ر ہوگئی ۔سعودی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہناہے کہ زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے .برطانوی سفارت خانے کے ذرائع کا کہناہے کہ انہیں حادثے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں .اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں واپس لانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں.