ابو ظہبی روڈ پر مزید نئے ریڈ ار کی تنصیب مکمل

جمعہ 20 جنوری 2017 08:33

ابو ظہبی روڈ پر مزید نئے ریڈ ار کی تنصیب مکمل

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017):متحد ہ عرب امارات میں حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس کے لیے دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے مختلف سڑکوں پر ریڈار کی تنصیب کا کام شروع کیا ہو اہے ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی گزشتہ دنوں دیکھنے میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے حکام نے تمام گاڑی چلانے والے افراد کو آگاہ کیاہے کہ ابوظہبی ہائی وے کی متعدد جگہوں پر ریڈار کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیاہے ۔ہائی وے پر علاقے کی مناسبت سے حد رفتار متعین کی گئی ہے ، اس حد رفتار کا خیال رکھنا ضروری ہے ورنہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ریڈار آٹو میٹک ریکارڈ رکھے گا۔ ابو ظہبی السیلہ ءروڈ اور العین روڈ پر ٹریفک پیٹرول بھی بڑھا دیا گیاہے ۔