دبئی:غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اماراتی طالب علم کو تین ماہ قید کی سزا

جمعہ 20 جنوری 2017 08:03

دبئی:غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اماراتی طالب علم کو تین ماہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017):دبئی کریمنل کورٹ نے فلپائینی خاتون کو چھیڑنے والے اماراتی طالب علم کو تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی 23سالہ فلپائینی لڑکی کو اپارٹمنٹ کی طر ف جاتے ہوئے ایک بس سٹاپ پر چھیڑا تھا ۔ فلپائینی خاتون نے بتایا کہ وہ بس پر سوار ہونے کے کھڑی تھی کہ اس نے محسوس کیا کہ کوئی اس ہاتھ سے چھُو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت اس کی ساتھی بھی پاس ہی کھڑی تھی ۔جب اس نے مڑ کر دیکھا تو ایک 19سالہ لڑکا کھڑا مسکرا رہاتھا ۔میں نے اسے دور ہونے کا کہاتو وہ ہنسنے لگ گیا ۔طالب علم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے غلطی سے خاتون کو چھُوا تھا تاہم اس نے اسی وقت اس سے معافی مانگ لی تھی ۔فلپائینی خاتو ن کی ساتھی نے اپنی دوست کی تائید کی اور کہا کہ لڑکے نے معافی نہیں مانگی تھی بلکہ ایسا کرنے کے بعد مسکراتا رہا ہے ۔