جدہ :سعودی شوری ٰ کونسل اراکین غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھجوانے پر ٹیکس عائد کرنے پر غور کر یگی

جمعہ 20 جنوری 2017 08:03

جدہ :سعودی شوری ٰ کونسل اراکین غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھجوانے ..

جدہ: (اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017): سعودی شوریٰ کونسل اپنے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زربھجوانے پر ٹیکس عائد کرنے کے بارے میں غور کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شوری ٰ کونسل میں جنرل آڈٹنگ بیورو ( جی اے بی ) کے چیف حسام ال عنقری کی جانب سے غیر ملکیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا مسودہ پیش کیا گیاہے ۔نئے مسودے کے مطابق غیر ملکی شہریوں پر چھ فیصد ٹیکس عائد کرنے کا کہا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جو کہ پہلے سال وصول کی جائیں گی ۔تاہم اس فیس میں آہستہ آہستہ کمی کی جائے گی ۔عنقری کا کہناتھا کہ مسودے کا مقصد غیر ملکیوں کو مملکت میں زیادہ سے زیادہ خرچ پر آمادہ کر نا ہے ۔اس مسودے کی منظوری کے بعد تمام ٹیکس سعودی عربیین مانیٹری اتھارٹی ( ساما) میں جمع ہو ں گی ۔شوری ٰ کونسل میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ غیر ملکیوں کی جانب سے سعودی عرب سے اپنے ممالک میں 57ارب ریال سے بڑھ کر 135ارب ریال تک پہنچ چکی ہیں۔