جدہ: الراس نبہانیہ روڈ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ، علاقہ مکین پریشان

جمعہ 20 جنوری 2017 07:55

جدہ: الراس نبہانیہ روڈ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ، علاقہ مکین پریشان

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017): سعودی عرب کے علاقے الراس کی سڑک راس نبہانیہ روڈ شکست و ریخت کا شکار ہے ۔جس کے وجہ سے اس سڑک پر خوفناک حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ مختلف جگہوں پر یہ سڑک اتنی تنگ ہو جاتی ہے کہ یہاں سے ایک ہی گاڑی ایک وقت میں گزر سکتی ہے ۔جبکہ متعدد جگہوں سے سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

اس سڑک کے گرد و نواح میں تقریباََ200سے زائد گاﺅں موجود ہیں، ان چھوٹے بڑے گاﺅں کے افراد کے استعمال کے لیے صرف ایک یہ ہی سڑک ہے ۔

آئے روز پیش آنے والے حادثات کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے سمیت یہاں سے گزرنے والے افراد کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ تاہے ۔علاقہ مکینوں نے میونسپیلٹی حکام سے اس اہم سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے بارے میں متعدد بار بتایا ہے لیکن ابھی تک اس سڑ ک کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہو سکا۔ مقامی اخباری نمائندے کے سوال پر میونسپیلیٹی حکا م کے اعلی ٰ عہدیدار نے سڑک کی تعمیر کے بارے میں بتایا کہ اس سڑک کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔