جدہ: ساما نے اپریل سے کار انشورنس کی شرح میں کمی کے احکامات جاری کر دیے

جمعہ 20 جنوری 2017 07:52

جدہ: ساما نے اپریل سے کار انشورنس کی شرح میں کمی کے احکامات جاری کر دیے

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20جنوری 2017): سعودی عرب مانیٹری ایجنسی ( ساما) نے کار انشورنس کمپنیو ں سے کہا ہے اپریل سے کار انشورنس کی شرح میں 10فیصد سے لیکر30فیصد تک کمی کر دیں۔ واضع رہے کہ کار انشورنس کمپنیوں کو سال میں بغیر کسی بھی طرح کلیم نہ کروانے والے کار مالکان کے لیے انشورنس فیس کی شرح میں کمی کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے گاڑی مالکان جنہوں نے ایک ہی کمپنی کے ساتھ کئی سالوں سے انشورنس کروائی ان کو بھی دس فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔

ساما کے ترجمان کے مطابق رعایت صرف ان کو ملے گی جن کا ریکارڈ بہترین ہو گا۔ جبکہ دس سے لیکر 15فیصد تک رعایت ان گاڑی مالکان کو ملے گی جنہوں نے سارا کوئی ٹریفک حادثہ نہ کیا ہو گا۔ تین سال تک کسی بھی حادثے کا شکار نہ ہونے والے افراد کے لیے 15سے 25فیصد تک انشورنس فیس میں کمی ہو گی ۔