مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثہ، 6 برطانوی شہری جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 11:06

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) مکہ مکرمہ میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں 6 برطانوی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بس میں 12 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

گلاسگو کی مرکزی جامع مسجد میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیں کی گئیں۔