سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ایک تقریب میں شرکت

جمعہ 20 جنوری 2017 11:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق سابق صدر کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اے رحمان ملک اور شیری رحمان بھی تھیں۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کے وقت واشنگٹن میں موجود ہیں۔ تقریب میں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان، ریپبلکن ممبرز اور معززین نے شرکت کی۔