سابق گورنر سعید الزمان صدیقی نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے،انصاف کی سربلندی کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سابق گورنر سندھ کے صاحبزادے سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 20 جنوری 2017 11:06

سابق گورنر سعید الزمان صدیقی نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے،انصاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق گورنر سعید الزمان صدیقی نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے،انصاف کی سربلندی کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر ہائوس سندھ میں سابق گورنر سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعید الزمان صدیقی نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے،انصاف کی سربلندی کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :