سب سے لمبی دُم کا ورلڈ ریکارڈ بیلجیئم کے کتے کے نام

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 جنوری 2017 23:51

سب سے لمبی دُم کا ورلڈ ریکارڈ بیلجیئم کے کتے کے نام

بیلجیئم کے ایک کتے کو دنیا میں سب سے لمبی دم کی وجہ سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کیون نامی آئرش وولف ہاؤنڈ کتے کی دم ہڈی سے لیکر آخر تک 30.2 انچ لمبی ہے جبکہ اس میں بالوں کی لمبائی شامل نہیں۔

(جاری ہے)


کیون کی دم پچھلے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سے صرف 1.7 انچ زیادہ ہے۔
کتے کی مالکن نے کتے کے نام کے حوالےسے بتایا کہ آئرش زبان میں کیون کا مطلب ہمت والا جنگجو ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس نے کتے کا نام کیون رکھا۔

متعلقہ عنوان :