کراچی، ملک مردم شماری کوانتظامیہ امور سے ہٹا کر ایک سیاسی ایشو بنا دیا گیا ہے، وسیم آفتاب
مردم شماری سے مہاجر،سندھی سمیت تمام لسانی اکائیوںکو یہ احساس نہیں ہونا چائیے ،وائس چیئر مین پی ایس پی
جمعرات 19 جنوری 2017 23:27
(جاری ہے)
۔ انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے منشور ہے کا حصہ ہے کہ ایک غیر جانبدارانہ صاف شفاف مردم شماری کے نیتجہ کے ملک کے وسائل کی منصفانہ تقسیم نتیجہ میں ہی پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ صاف شفاف ایماندارانہ منصفانہ مردم شماری جس کے نتیجے میں ملک کہ ہر فرد کو ہر لسانی اکائی کو اسکا جائز حق ملے گا کسی بھی فرد یا کسی بھی لسانی اکائی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اس عمل سے ملک میں بسنے والی تمام لسانی اکائیوں کا ملک پر اعتماد بڑہے گا اس سے ریاست مضبوط ہو گی نا کہ کمزور۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اندورنی بیرورنی سازشیوں کا شکار ہے اس میں سب سے بڑی سازش ملک کے لوگوں کا اپنے ملک سے اعتماد کمزور کرنا ہے لہذا مردم شماری کا عمل انتہائی صاف وشفاف ہوکسی مہاجر،سندھی،پنجابی،پٹھان،بلوچ سمیت تمام لسانی اکائیوںکو یہ احساس نہیں ہونا چائیے کہ مردم شماری کے ذریعے کسی کو بھی ذیادتی کا نشانہ بنایا جا ئے گا ا لہذا نادرا سمیت وہ تمام ادارے جو مردم شماری کے کام کو سرانجام دیں گے ان تمام اداروں کو تمام لوگوں کو مطمئن کرنا اور کسی کے ساتھ ناانصافی نا ہو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ادارہ شماریات،نادرا سمیت دیگر ادارے جو مردم شماری کا کام سر انجام دیں گے انکو اپنے کام کو ہر حال میں غیر جانبدارنہ اور انصاف پر مبنی بنانا ہوگا وہ ایک انتہائی اہم قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیںجس کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ اعداد شمار کے نیتجہ میں اس ملک کے عام آدمی کا اس ملک سے راشتہ مضبوط ہوگا۔# انہوںنے کہاکہ ماضی بھی کی جانے والی مردم شماری پر پاکستان کے لوگوں کو اعتراضات ہیں ان اعتراضات کو دورکرنے یہ ایک بہترین کا موقع ہے مردم شماری کا قومی فریضہ انجام دینے ہے تمام ا فراد تمام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو پاکستان اور پاکستانیت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مردم شماری صرف صو بائی، قومی اورسینیٹ کی سیٹیں بڑھنے کاکام نہیں بلکہ ایک اہم جز ،جس کے نتیجے میں نئی اسکول، نیورسیٹیاں،اسپتال بنانے اور ملک کے وسائل میںمنصفانہ تقسیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ وسائل کا استعمال اور بیس کروڑ عوام کو اس کا صحیح حق مردم شماری سے مشروط ہے ، اس ملک میں رہنے والی کسی بھی اکائی کو اس کے حق سے محروم نہ کیا جائے اور اس کے تحفظات دور کیے جائیں ادارہ شماریات کی رہنمائی کرنے والے تمام اداروں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس کام کو بخیروخوبی انجام دینگے تاکہ کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہ ہو اورمعاشرہ عدل وانصاف پر قائم رہ سکے ۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی نیشنل کونسل کے رکن آصف حسنین نے کہاکہ جو ٹولہ آج اختیارات کا رونا رو رہا ہے وہ ہی شہر کی اس بد ترین حالت کے ذمہ دار ہیں، عرصہ دراز سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے اور اقتدار سے چمٹ کر اختیارات کا رونا رونے والے مگر مچھ کے انسو بہا رہے ہیں ۔خزانے میں موجود کروڑوں روپے ہونے کے باوجود مسائل کیوں حل نہ کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں ملازمین ہونے کے باوجود مسائل حل نہ کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ عہدوں سے مستعفی ہوکر اقتدار سے باہر آجائیںکیونکہ کراچی کے عوام لاوارث نہیں ہے پاک سر زمین پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اختیارات کا رونا رونے والے وزیر اعلی کے پاس اپنے استعفوں کے ہمراہ جائیں اگر اختیارات نہیں ملتے تو استعفی دے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیںاگر یہ نہیں کرسکتے تو عوام کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہانا چھوڑ دیں انہوںنے کہاکہ کراچی کی حال صحیح ہو گا ملک کا مستقبل صحیح ہوگا 29جنوری کا جلسہ یہ پیغام ہوگا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.