کراچی،کے پی ٹی کے 1200سے زائد ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سید مصطفی کمال

عدالتی فیصلے سے قبل ملازمین کو جھوٹے شوکاز نوٹس معاشی قتل کے مترادف ہے،چیئرمین پاک سزرمین پارٹی

جمعرات 19 جنوری 2017 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین پاک سزرمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200سے زائد مستقل ملازمین کو دوبارہ عارضی حیثیت میں کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کے 1200سے زائد ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے، 5سال مستقبل بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان کے کیسز ہائی کورٹ میں پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے سے قبل ملازمین کو جھوٹے شوکاز نوٹس جاری کرکے ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کیا جارہا ہے جو کہ انکے خاندانوں کا بھی معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں شوکاز نوٹس ملنے والے مزدورں کی ڈیمانڈ بھی شامل کریں اور عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے مزدور بھائیوں کو جنہوں نے ادارے کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں صرف کی ہیں ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھتے ہوئے ان کا ساتھ دینا چاہیے اور جو افراد ادارے کے لوگوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھ رہے ہیں انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :