ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا چھاپہ، آئیسکو کا لائن سپریٹنڈنٹ رشوت لیتے گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے انسپکٹر راجہ واجد نے چھاپہ مار کر آئیسکو کے لائن سپریٹنڈنٹ وقاص کو گنگا ل سب ڈویژن سے رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیاجبکہ ایس ڈی او مظہر جتوئی بچنے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایف آئی اے نے ملزم سے 90ہزار روپے کیش برآمد کر لی۔ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔مجسٹریٹ نے اپنا بیان ایف آئی اے میں ریکارڈ کرا دیا۔ایس ڈی او کء گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :