سی پی او فیصل آباد کا بلاول بھٹو کی فیصل آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ،ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو بریفنگ

جمعرات 19 جنوری 2017 23:11

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی فیصل آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ایس پی لائل پور ٹائون علی وسیم ، ڈی ایس پی سول لائن محمد پرویز احمدخان، انچارج سیکورٹی سب انسپکٹر محمد شہزاد ،انسپکٹر رفیق و دیگر افسران و ملازمان موجود تھے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ 04 ایس پی،05ڈی ایس پی،05 انسپکٹر ،70اپر سبارڈینیٹ اور600سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ ایلیٹ فورس کی05کمبٹ ٹیمیں ارد گردعلاقہ میں گشت پر مامورکر دی گئیں۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کوکہا کہ ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے ہر شخص پر گہری نظر رکھیں ،شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزاریں۔

(جاری ہے)

ریلی کے روٹس میں جو عمارات آتی ہیں ان پر چھتوں کے علاوہ بالکونیوں میں بھی سنیپرز تعینات کیے جائے ، اس موقع پر سی پی او نے مزید کہا کہ سنیفر ڈاگ اور اینٹی مائن سکواڈ کے ذریعے تمام ممکنہ ایریا کو کلیئر کیا جائے جبکہ ویڈیواور سرویلنس ٹریکنگ کیمرہ کے ذریعے تمام ریلی کی ریکارڈنگ کو ویڈیولنک سے برقرار رکھا جائے۔ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :