Live Updates

تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اب جھوٹے بیانات دے رہی ہے

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اب جھوٹے بیانات دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی سے ثبوت فراہم کرنے کیلئے کہا تاہم پی ٹی آئی نے کہا کہ اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف 600 صفحات کی ایک کتاب پیش کی جس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے اپنے وکیل نے اس کتاب کو ردی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لے لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات