کراچی،پست قامت افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹک شاپ کا افتتاح کیا کیا جائے گا،

جمعرات 19 جنوری 2017 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پست قامت افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے شعبہ سماجی بہبود، جامعہ کراچی میں بروز جمعہ ۰۲/ جنوری ۷۱۰۲ئ؁ کو بوقت صبح ۰۳:۰۱ بجے شعبہ کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیر نگرانی "Muncy Crunchy" کے نام سے ایک ٹک شاپ کا افتتاح کیا کیا جائے گا جس کا افتتاح ڈین مینجمنٹ سائنسز، جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس افتتاح کے موقع پر شعبہ سماجی بہبود اور ویمنز اسٹڈیز سینٹر، جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات بھرپور شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :