بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے 20 اور 21 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی ،

جمعرات 19 جنوری 2017 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظر بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے 20 اور 21 جنوری 2017 ء کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں ،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ باقی تمام پر چے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے ۔امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔