دہشتگردوں کے ساتھ کھلی جنگ ہے انہیں ہر صورت شکست دیکر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،نواب ثناء اللہ زہری
جمعرات 19 جنوری 2017 23:03
(جاری ہے)
اجلاس میں گذشتہ دنوں کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا جائزہ بھی لیاگیا۔
آئی جی پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے اب تک کی پیشرفت اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے اور وہ اس میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشتگردوں ، شرپسندوں ، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قوت سے کاروائی کرکے انہیں واضح پیغام دیا جائے کہ بلوچستان میں ان کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں اور ان کا آخری حد تک پیچھا کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہاتھ پے ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اپنی ذمہ داریوں سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کیلئے پر عزم بھی ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز جرات اور بہادری کے ساتھ ایک قدم آگے بڑھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں جس سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ حکومتی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے صوبے میں پید اہونے والے امن واستحکام کو ہرگز خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے بعض اہم فیصلے بھی کئے گئے جن میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشنزاور دیگر کاروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا بھی شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.