جہاں فوجیوں کے سر کاٹے جائیں بچوں کو شہید کیا جائے وہاں سخت کارروائی کرنا پڑتی ہے، ایسے میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کو بعض اوقات محدود کرنا پڑتا ہے: سابق آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 22:38

جہاں فوجیوں کے سر کاٹے جائیں بچوں کو شہید کیا جائے وہاں سخت کارروائی ..

ڈیووس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) راحیل شریف کا کہنا ہے کہ انتہائی متشدد دہشتگردوں سے نمٹتے ہوئے انسانی حقوق اور آزادی اظہار کو بعض اوقات محدود کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ جہاں فوجیوں کے سر کاٹے جائیں بچوں کو شہید کیا جائے وہاں سخت کارروائی کرنا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی متشدد دہشتگردوں سے نمٹتے ہوئے انسانی حقوق اور آزادی اظہار کو بعض اوقات محدود کرنا پڑتا ہے۔ میں جب سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد شہید بچوں کے والدین سے ملا تو انہوں نے مطالبہ کیا ککہ ان کے بچوں کے قاتلوں کو اسی اسکول میں پھانسی پر ٹانگا جائے۔ تو ایسے میں کسی نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس بات پر والدین تلملا اٹھے اور کہا کہ ان کے انسانی حقوق کا خیال کون رکھے گا؟