کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر لاہور میں ڈاکٹرز کی سہولت کیلئے نجی بنک کا افتتاح کر دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 22:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر لاہور میں ڈاکٹرز کی سہولت کیلئے نجی بنک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔بنک کا افتتاح صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کونسل ممبران کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پی ایس پی کے زیرتربیت ڈاکٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر معیاری تربیت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سہولت دہلیز پر پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریجنل سینٹر لاہور میں بنک کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل قریب میں صوبہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی کے مطالبہ پرسی پی ایس پی کا ریجنل سینٹرقائم کیا جائیگاتاکہ وہاں کے ڈاکٹرز کو ان کی دہلیز پر اعلٰی طبی تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

بیرون ملک نیپال،سعودی عرب کے بعد اس سال ڈبلن آئرلینڈ اوربرمنگھم میں نئے سینٹرز بنائے جارہے ہیں تاکہ بیرون ملک فیلوزکو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر لاہور سینٹر اورسینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ ڈاکٹرز کوون ونڈو پروگرام کے تحت ریجنل سینٹر پر ہر ممکن سہولیات میسر ہوں گی۔بنک کے افتتاح سے ڈاکٹرز کو اپنی تعلیمی فیس جمع کروانے میں سہولت میسر آئے گی۔سی پی ایس پی کی کارکردیگی ہمیشہ معیاری رہی ہے اور اس معیار کو مزید بلند کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔اس موقع پر نیشنل ریذیڈنسی پروگرام سی پی ایس پی پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر عامر زمان خاں،پروفیسر محمد طیب،پروفیسر ابرار اشرف علی،پروفیسر اصغرنقی،پروفیسر غلام مصطفیٰ آرائیں،پروفیسر وارث فاروقہ سمیت سینئر پروفیسرز،ڈاکٹرز،فیلوز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :