طلال چوہدری جیسے لوگ سیاست میں مہمان اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں،مصطفی نواز کھوکھر

جمعرات 19 جنوری 2017 22:12

طلال چوہدری جیسے لوگ سیاست میں مہمان اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں،مصطفی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری جیسے لوگ سیاست میں مہمان اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں، پنجاب جاگ چکا ہے اور اب نواز لیگ والے عوامی احتساب کے لئے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کو چاہیے کہ دل کے ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں کیونکہ نواز لیگ جو پاناما کے بخار میں جکڑی ہوئی ہے کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے جو لوگ اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں اس حقیقت سے لا علم ہیں کہ ایسے لوگ سیاسی گمنامی کے سفر پر گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :