محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑیوں کا مرمتی کام جاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 21:52

محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑیوں کا مرمتی کام جاری

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑیوں کا مرمتی کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑیوں کے خستہ حال ہو جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کے ونٹج اینڈ کلاسک کار کلب نے ان گاڑیوں کی مرمت کروانے کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال 2 گاڑیاں اس وقت مرمتی کام کے مراحل میں ہیں۔ دونوں گاڑیوں کی مرمت کا کام کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ جلد ان کی مرمت مکمل کرکے انہیں کسی میوزم کا حصہ بنا دیاجائے گا۔ ان گاڑیوں کی مرمت پر کل ڈیڑھ کروڑ کا خرچ آئے گا۔

محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑیوں کا مرمتی کام جاری - بشکریہ پاک ویلز