وزیراعظم نواز شریف کا تہران میں عمارت منہدم ہونے کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 19 جنوری 2017 21:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں آگ لگنے کے باعث عمارت منہدم ہونے کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ عنوان :