ڈینگی جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، امانت اللہ شادی خیل

2017 کی ڈینگی مہم کے لئے زونل،سرکل اور ڈویژنل لیول پر فوکل پرسن مقرر کیا جائے،صوبائی وزیرآبپاشی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈاامانت اللہ خان شادی خیل نے اپنے ایک جاری کردہ لیٹر میں تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ حکومتِ پنجاب کی وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق ڈینگی جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی کے مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اپنے لیٹر میں تاکید کی ہے کہ محکمہ آبپاشی کے تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے،کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیا جائے،چھتوں پر پانی نہ کھڑا ہونے پائے،پانی کی سپلائی میں استعمال ہونیوالے پائپوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے،پرانے ٹائروںکو ضائع کردیا جائے،دفاتر ،ریسٹ ہائوسز بیراجز،ہیڈ ورکس اور رہائشی کالونیوں میں صفائی کاخاطر خواہ انتظام کیا جائے۔

اسی طرح بیداری مہم برائے انسداد ڈینگی کے لئے بینرز اور فلیکسز وغیرہ کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایات کی ہے کہ زونل،سرکل اور ڈویژنل لیول پر ڈینگی مہم 2017کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے کوئی کمی نہ رہ پائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں اس موذی مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :