چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی فیصل آباد آمد کے سلسلہ میںفیصل آباد میں سکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظامات

جمعرات 19 جنوری 2017 21:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی فیصل آباد آمد کے سلسلہ میںفیصل آباد میں سکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظامات تفصیل کے مطابق5ا یس پی، 15 ڈی ایس پی،50 انسپکٹر ،70اپر سبارڈینیٹ اور3000سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دی ایلیٹ فورس کی05کمبٹ ٹیمیں بم ڈسپوزل سکوارڈ اور سول ڈیفنس کی40اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے جو ارد گردعلاقہ میں گشت کرتے رہے سنیفرڈاگ اور اینٹی مائن سکواڈ کے ذریعے تمام ممکنہ ایریا کو کلیئر کیاگیا تھا جبکہ ویڈیواور سرویلنس ٹریکنگ کیمرہ کے ذریعے تمام ریلی کی ریکارڈنگ کو ویڈیولنک سے برقرار رکھا گیا جس کی وجہ سے کسی قسم کا کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔