حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کے والد خلیل فاروقی مرحوم کو سپرد خاک کردیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ( پاکستان)کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کے والد خلیل فاروقی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلشن اقبال میں واقع مدینہ مسجد میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم(پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنونیر کیف الوریٰ ،رابطہ کمیٹی کے اراکین،حق پرست سینیترز ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، میئر وسیم اختر،ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ،ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ،بلدیاتی نمائندگان و تنظیمی ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بعدازاں کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کر کے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔

متعلقہ عنوان :