وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری سے سندھ اسمبلی میںملاقات کی

محکمہ انسانی حقوق سندھ ضلعی انتظامیہ اورحکومت کے تعاون سے پورے سندھ میں اپنے دفاترکھولنے جارہا ہے، جس کے لیے مالی وسائل درکار ہیں، ریحانہ لغاری

جمعرات 19 جنوری 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری سے سندھ اسمبلی میںملاقات کی اورمحکمہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری نے وزیراعلی سندھ کو محکمہ انسانی حقوق سندھ کی کارکردگی و مسائل سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ محکمہ انسانی حقوق سندھ ضلعی انتظامیہ اورحکومت کے تعاون سے پورے سندھ میں اپنے دفاترکھولنے جارہا ہے، جس کے لیے مالی وسائل درکار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ محکمہ انسانی حقوق حال ہی میں محکمہ قانون سے علیحدہ وخودمختار بنادیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ کوکچھ مالی وانتظامی معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ کا علیحدہ ہونا خوش آئند ہے اس سے محکمہ مزید مضبوط و متحرک ہوگا،محکمہ انسانی حقوق پورے سندھ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایات موصول اور حل کرتا ہے،سندھ کے مختلف اضلاع و علاقو ں میں مفت طبی کیمپس میں لگاتا ہے اور شہریوں کو ان کے حقوق کے حوالے سے مختلف طریقوں سے آگاہی بھی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ازجلد محکمہ کا اپناسیکریٹری تعینات کیاجائے اورمالی مسائل حل کیے جائیں تاکہ ادارے کو پورے سندھ میںبھرپورطور پر متحرک کیا جاسکے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ محکمہ انسانی حقوق سندھ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :