جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ،سید غوث علی شاہ

سابق گورنرسندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سچے پاکستانی ا ور شفیق انسان تھے ،ہمیشہ سے آئین و قانون کی پاسداری کی ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان ایک ماہر قانون دان سے محروم ہو گیا،اپنے شوہر ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے ہمراہ سابق گورنر کے صاحبزادے افنان صدیقی سے تعزیت

جمعرات 19 جنوری 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید غوث علی شاہ نے آج شام گورنر ہائوس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی نے ہمیشہ سے آئین و قانون کی نہ صرف پاسداری کی بلکہ اپنی پوری زندگی بھی اصولوں کے تحت ہی گذاری ۔

سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں مزید تحریر کیا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا آج ہم ایک زبردست قانون دان سے محروم ہو چکے ہیں ، ان کی کمی ہمشیہ محسوس کی جاتی رہے گی ۔دریں اثنا ء سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے ہمراہ تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سابق وزیر داخلہ داخلہ ذولفقا ر مرزا نے تعزیتی کتاب میںاپنے تاثرات میں کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے مجھ سمیت میرے گھرانہ کو بھی صدمہ پہنچا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سچے پاکستان ، ہمدردا ور شفیق انسان تھے ان کی وفات سے پاکستان ایک ماہر قانون سے محروم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آئین و قانون کی پاسداری کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔