کراچی ، 100روزہ صفائی مہم ، مشینری اور گاڑیوں کی کمی جیسے مسائل کا سامنا

جمعرات 19 جنوری 2017 21:49

کراچی ، 100روزہ صفائی مہم ،  مشینری اور گاڑیوں کی کمی جیسے مسائل کا سامنا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم کے تسلسل میں بلدیہ وسطی ناظم آباد ،لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباداور دیگر علاقوں میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے صفائی مہم کی کامیابی کے لئے وسائل کی کمی ، ضرورت کے مطابق مشینری اور گاڑیوں کا نہ ہونااور دیگر رکاوٹوں کو نظرانداز کرتے ہوئے جذبہٴ خدمت اور عزمِ مسلسل کے ذریعے صفائی مہم کو جاری رکھا ہوا ہے۔

چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی ، بلدیہ وسطی کے افسران اور کارکنان دن رات بلاتکان محنت کرتے ہوئے ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں دستیاب وسائل برسوں کے جمع شدہ کوڑے کو جلد ٹھکانے لگانے کے لئے ناکافی ہیں ۔

(جاری ہے)

فی الوقت روزآنہ کی بنیاد پر پیداہونے والے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر گذشتہ دور سے جمع شدہ کوڑے میں مزید اضافہ کررہاہے جبکہ کوڑا اُٹھانے کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے کوڑا کا جلد ختم ہونا ناممکن نظر آتاہے۔

تاہم ریحان ہاشمی کا عزمِ صمیم انہیں مسلسل جدو جہد میںمصروف رہنے پر مجبور کرتاہے جس کے سبب امید کی جارہی ہے کہ ضلع وسطی سے بہت جلد کوڑے کرکٹ کا اجتما ع ختم کردیا جائے گا۔ تاہم نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے اطراف سے کوڑا کرکٹ اُٹھوادیا گیا ۔ یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہئے کہ ہر گھر سے روزآنہ پھینکا جانے والے کوڑا کرکٹ بھی ٹنوں کی حساب سے جمع ہورہاہے جو پچھلے برسوں سے موجد کوڑے میںمزید اضافہ کا سبب بن رہاہے ۔ کوڑے کی مسلسل پیداوار ضلع وسطی کے ناکافی وسائل کے لئے مسائل پیداکررہے ہیں لیکن چیئرمین ریحان ہاشمی اورا نکی ٹیم ہر قسم کی رکاوٹ کو نظر انداز کرکے 100روزہ صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے انتھک محنت میں مصروف ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :